اہل سنت سے گھبرا کر قاری یونس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا
مولاناعبدالحمید خالد کی پریس کانفرنس
بھکر ( کرائمز رپورٹر ) اہل سنت والجماعت کے تعاون کے باجود اہل تشیع کے دھڑے سے ڈر کر نوتک میں قاری محمد یونس کے خلاف بلاجواز مقدمہ کا اندراج کیا گیا ہے ، اگر مذکورہ مقدمہ کو فی الفور خارج نہ کیا گیا تو نوتک شہر سے جمعہ کو احتجاج ہوگا ، ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالحمید خالد نے مدرسہ جامعہ خلفائے راشدین بھکر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کے ہمراہ مولانا عبدالغفور حقانی بھی موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن اہل سنت والجماعت کے صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالحمید خالد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوتک میں قاری محمد یونس کے خلاف بلاجواز مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔قانون کے مطابق پتھر مارنے سے 295A نہ ہوسکتا ہے ، درخواست دہندہ نے علم کو عین قرآن کہا ہے جوکہ سرا سر اسلام کی توہین ہے ، اسلئے اس پر مقدمہ درج ہونا چاہیے ، اگر تھانہ صدر کا مقدمہ نمبر 608کو فی الفور خارج نہ کیا گیا تو نوتک سے اس جمعہ کو احتجاج کا آغاز ہوگا ، مولانا عبدالحمید خالد نے مزید کہا کہ تھانہ سٹی پولیس نے اخلاق شاہ اور سید مہدی حسن شاہ کے خلاف مقدمہ درج نہ کررہی ہے ، سیال سکول کی ہیڈمسٹریس نے بھی صحابہ کی توہین کی ہے ،۔ لیکن کارروائی نہ کی گئی ہے ، محرم الحرام کے دوران قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے رضا شاہ نے محلہ حیدر آباد نو اور دس محرم الحرام کے دوان غیر قانونی تازیہ بنایا اور نام نہاد اہل سنت کے لوگوں نے منزل تک پہنچایا ، نوتک تھلہ امیر قاسم سے پانچ سے دس محرم الحرام تک قانون کی خلاف ورزی کی گئی ، بہل نشیب سے رسید پور سے ٹرالیوں میں یکم سے دس محرم تک لوگ نعرے لگاتے رہے لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی ۔ اگر ان لوگوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو اہل سنت والجماعت ضلع بھکر میں راست اقدام پر محبوب ہوگی ، انہوں نے کہا جھنگ میں چار دسمبرکو توہین کی گئی جس کو ہمارے مرکزی قائد احمد لدھیانوی نے کنٹرول کیا ، پنڈی بھٹیاں میں تبریٰ کیا گیا ، خان گڑھ میں بھی صحابہ کی توہین کی گئی جس کی وجہ سے تاحال حالات خراب ہیں ، مولانا عبدالحمید خالد نے مزید کہا کہ ضلع بھکر میں سپیشل برانچ کے ڈی ایس پی محمد اشرف بلوچ حالات خراب کررہے ہیں جن کو فوری تبادلہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دھرنوں کے خوف سے مقدمات درج کرتی ہے ، اب ہم بھی دھرنے دیں گے ۔
بھکر ( کرائمز رپورٹر ) پولیس کو مجالس عزاء و جلوس ہائے میں مصروف دیکھ کر محلہ ملکانوالہ کے جواری ان ایکشن ہوگئے ، تاہم تھانہ سٹی بھکر کے سب انسپکٹر منظور حسین نے دھاوا بول دیا ، اور سات جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ کا اندراج کرلیا ، تفصیلات کے مطابق نو محرم الحرام کے سہہ پہر کو محلہ ملکانوالہ میں ڈولی دانہ کے لئے جواری جواء کھیلنے میں مصروف تھے کہ تھانہ سٹی بھکر کے سب انسپکٹر منظور حسین اور اے ایس آئی عابد مگسی تھانہ سٹی بھکرنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کریم بخش ولد محمد رمضان قوم شیخ سکنہ محلہ ملکانوالہ ،اللہ دتہ ولد غلام حسین قوم موہانہ سکنہ سردار بخش انتظار حسین ولد ولی الدین قوم شیخ عباسی محلہ ملکانوالہ ، محمدانتظار ولد محمد اصغر قوم شیخ سکنہ سردار بخش ، اسلام دین عرف اسلامو ولد نذیر حسین قوم راجپوت سکنہ محلہ ملکانوالہ اور منیر حسین ولد نذیر حسین قوم شیخ سکنہ محلہ ملکانوالہ کو گرفتار کرکے وٹک رقم مبلغ 7145 روپے برامد کرکے مقدمہ کا اندراج کرلیا ہے ۔
9:40 PM | Filed under crime | Read More »
بھکر ( کرائمز رپورٹر ) ڈی پی او بھکر رائے اعجاز احمد یوم عاشور کے دن کئی گھنٹے تک محرم روٹس پر خود جملہ انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر رائے اعجاز احمد نے یوم عاشورہ کے دن کئی گھنٹے تک پیدل چل کر جملہ روٹس پر پولیس ڈیوٹی خود چیک کی اور جہاں جہاں پولیس ڈیوٹی میں کمی کا سامنا تھا اپنی نگرانی میں وہاں پولیس لائن سے نفری منگوا کر تعینات کی ، ڈی پی او بھکر رائے اعجاز احمد کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر لوگوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
9:39 PM | Filed under crime | Read More »
بھکر ( کرائمز رپورٹر ) ڈی پی او رائے اعجاز احمد کی طرف سے عشرہ محرم الحرام میں بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر جملہ ملازمین کو سی سی تھرڈ سرٹیفکیٹ اور شاباش دی ، تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر میں امسال عشرہ محرم الحرام میں بہترین ڈیوٹی کرنے پر ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے جملہ پولیس ملازمین کو شاباش دیتے ہوئے سی سی تھرڈ سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا
9:39 PM | Filed under crime | Read More »
دلیوالہ میں فصل بٹائی اورلین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک آدمی جاں بحق جبکہ عورت سمیت چار افراد زخمی
دلیوالہ(سٹی رپورٹر)گذشتہ روز چک نمبر2رکھ دلیوالہ میں فصل بٹائی اورلین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک آدمی جاں بحق جبکہ عورت سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر2 میں فصل بٹائی لین دین کے تنازعہ پر رفیع اللہ نے عنایت اللہ‘ ذکا اللہ‘ حمیداللہ ‘خالد خان‘ اوران کی والدہ پر فائرنگ کردی ذکااللہ کے سر پر چھرے لگے جس سے وہ ہسپتال جاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ باقی چار افراد بھی زخمی ہوگئے۔ تھانہ دلیوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
5:12 AM | Filed under breakingnews, crime, kalorkot | Read More »