دلیوالہ میں فصل بٹائی اورلین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک آدمی جاں بحق جبکہ عورت سمیت چار افراد زخمی
دلیوالہ(سٹی رپورٹر)گذشتہ روز چک نمبر2رکھ دلیوالہ میں فصل بٹائی اورلین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک آدمی جاں بحق جبکہ عورت سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر2 میں فصل بٹائی لین دین کے تنازعہ پر رفیع اللہ نے عنایت اللہ‘ ذکا اللہ‘ حمیداللہ ‘خالد خان‘ اوران کی والدہ پر فائرنگ کردی ذکااللہ کے سر پر چھرے لگے جس سے وہ ہسپتال جاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ باقی چار افراد بھی زخمی ہوگئے۔ تھانہ دلیوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا