اہل سنت سے گھبرا کر قاری یونس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا مولاناعبدالحمید خالد کی پریس کانفرنس بھکر ( کرائمز رپورٹر ) اہل سنت والجماعت کے تعاون کے باجود اہل تشیع کے دھڑے سے ڈر کر نوتک میں قاری محمد یونس کے خلاف بلاجواز مقدمہ کا اندراج کیا گیا ہے ، اگر مذکورہ مقدمہ کو فی الفور خارج نہ کیا گیا تو نوتک شہر سے جمعہ کو احتجاج ہوگا ، ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالحمید خالد نے مدرسہ جامعہ خلفائے راشدین بھکر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کے ہمراہ مولانا عبدالغفور حقانی بھی موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن اہل سنت والجماعت کے صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالحمید خالد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوتک میں قاری محمد یونس کے خلاف بلاجواز مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔قانون کے مطابق پتھر مارنے سے 295A نہ ہوسکتا ہے ، درخواست دہندہ نے علم کو عین قرآن کہا ہے جوکہ سرا سر اسلام کی توہین ہے ، اسلئے اس پر مقدمہ درج ہونا چاہیے ، اگر تھانہ صدر کا مقدمہ نمبر 608کو فی الفور خارج نہ کیا گیا تو نوتک سے اس جمعہ کو احتجاج کا آغاز ہوگا ، مولانا عبدالحمید خالد نے مزید کہا کہ تھانہ سٹی پولیس نے اخلاق شاہ اور سید مہدی حسن شاہ کے خلاف مقدمہ درج نہ کررہی ہے ، سیال سکول کی ہیڈمسٹریس نے بھی صحابہ کی توہین کی ہے ،۔ لیکن کارروائی نہ کی گئی ہے ، محرم الحرام کے دوران قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے رضا شاہ نے محلہ حیدر آباد نو اور دس محرم الحرام کے دوان غیر قانونی تازیہ بنایا اور نام نہاد اہل سنت کے لوگوں نے منزل تک پہنچایا ، نوتک تھلہ امیر قاسم سے پانچ سے دس محرم الحرام تک قانون کی خلاف ورزی کی گئی ، بہل نشیب سے رسید پور سے ٹرالیوں میں یکم سے دس محرم تک لوگ نعرے لگاتے رہے لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی ۔ اگر ان لوگوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو اہل سنت والجماعت ضلع بھکر میں راست اقدام پر محبوب ہوگی ، انہوں نے کہا جھنگ میں چار دسمبرکو توہین کی گئی جس کو ہمارے مرکزی قائد احمد لدھیانوی نے کنٹرول کیا ، پنڈی بھٹیاں میں تبریٰ کیا گیا ، خان گڑھ میں بھی صحابہ کی توہین کی گئی جس کی وجہ سے تاحال حالات خراب ہیں ، مولانا عبدالحمید خالد نے مزید کہا کہ ضلع بھکر میں سپیشل برانچ کے ڈی ایس پی محمد اشرف بلوچ حالات خراب کررہے ہیں جن کو فوری تبادلہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دھرنوں کے خوف سے مقدمات درج کرتی ہے ، اب ہم بھی دھرنے دیں گے ۔