تھانہ کلچر کی تبدیلی اور پولیس عوام کے درمیان بہترین کمیونٹی پولیسنگ کے لئے تھانوں میں گریجویٹ ایس ایچ او اور ایف اے پاس محرر تعینات کرنے کے احکامات صادر کردیے گئے
دریاخان ( بیورورپورٹ )تھانہ کلچر کی تبدیلی اور پولیس عوام کے درمیان بہترین کمیونٹی پولیسنگ کے لئے تھانوں میں گریجویٹ ایس ایچ او اور ایف اے پاس محرر تعینات کرنے کے احکامات صادر کردیے گئے ، عمل درامد 2012ء سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس نے سال 2012ء یکم جنوری سے صوبہ بھر کے تمام تھانوں میںگریجویٹ انسپکٹرز کو ایس ایچ او اور ایف اے پاس محرر کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں اس اقدام کا مقصد تھانہ کلچر کی تبدیلی اور بہترین کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ ایس ایچ اوز اور محرران کی تعیناتی سے عوام سے روابط مضبوط ہوسکیں ، اور پولیس رویہ کے برے پائے جانے والی شکایات کا خاتمہ ہوسکے ۔ ذرائع کے مطابق تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ان احکامات سے آگاہ کردیا گیا ہے ، آئی جی پنجاب پویس صوبہ میں پولیس کی کارکردگی کو مثالی بنانا چاہتے ہیں۔