چیف ایڈیٹر بھکر ٹائمز کی رہائشگاہ پر ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد

| |

بھکر(نامہ نگار) سید الشہداء امام عالیمقام اور آپ کے جانثار وں کے ایصال ثواب کی خصوصی سالانہ محفل انجمن مہریہ نصیریہ ضلع بھکر کے صدر محمد ذوالقرنین سکندر چیف ایڈیٹر ''بھکر ٹائمز'' کی رہائشگاہ پر گذشتہ زسہ پہر منعقد ہوئی جس میں میاں سید سلطان صلاح الدین گیلانی ،قاری خدابخش سیالوی،میزبان مولوی غلام مصطفی مہروی نصیروی ،حاجی حکیم عبد الکریم مہروی،بابا محمد شفیق فیروزی ،حاجی محمد عبدالخلیل الباروی ،محمد احمد خان غوری قمر آبادی ،محمد نوید راں مہروی نصیروی،نادر حسین مہروی، محمد ثقلین رضا مہروی شریک تھے ننھے منے ثناخوانوں محمد اسامہ عدیل اور محمد احسان قمرآبادی نے گلہائے عقیدت پیش کئے قبل ازیںاجتماعی قرآن خوانی کا اہتما م بھی کیا گیا تھا اسمو قع پر افطار ی کا پرتکلف انتظام بھی تھا حسب روایت صلوٰ ة وسلام اور ختم شریف کے بعد شہدائے کربلا اور دیگر ذوات ِ مقدسہ کی ارواح کو ایصال ثواب کیاگیا

Posted by Bhakkar Times on 9:16 PM. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for "چیف ایڈیٹر بھکر ٹائمز کی رہائشگاہ پر ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد"

Leave a reply

Qalam Qabela