استحصالی ٹولے کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینی راہ پر چلنے کے مترادف ہےسید نوید ظفر گیلانی ،بھکر شہر کے امیر نوید احسن نیاز ،پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ

| |

بھکر(نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع بھکر کے امیر جماعت اسلامی سید نوید ظفر گیلانی ،بھکر شہر کے امیر نوید احسن نیاز ،پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ ،مولانا عبدالستار علوی ،مولانا کفایت اللہ،مولانا علی اختر ،حافظ خلیل احمد،مولانا خالد سیف اللہ ،مولانا سید جمیل شاہ،ثناء اللہ اعوان ،سید افتخار حسین،ڈاکٹر ساجد اقبال،چوہدری محمد ابراہیم ،شاہدمسعود ،حکیم نصیر احمد نے شہادت امام حسینؑ نواسہ رسولﷺکے سلسلہ میں بھکر،شاہ عالم،دریاخان،کلور کوٹ ،منکیرہ ،بہل ،علی خیل سمیت مختلف مقامات پراجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا استحصالی ٹولے کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینی راہ پر چلنے کے مترادف ہے امام حسینؑ نے عظیم قربانی دی ہے میدان کربلا میں جو عظیم قربانی دی ہے وہ اسلامی ریاست کی بنیاد ی خصوصیات امت مسلمہ کا وہ بیش قیمت سرمایہ ہیں دین اسلام کی حفاظت کے لیے امام عالی مقام نواسہ رسول ﷺ کی لازوال قربانی قیامت تک مسلمانوں کے لیے راہ حق کی پہچان ہیں ہمیں پیغام ہے کہ اپنے مقصد کے لیے ڈٹ جائو ۔نواسہ رسولﷺ حسین ؑ ابن علیؑ میدان کربلا میں عظیم قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ امام حسین ؑ اس عظیم خطرے میں کود کر اور مردانہ وار اس کے نتائج کو انگیز کر کے جو بات ثابت کی وہ یہ تھی کہ اسلامی ریاست کی بنیادی خصوصیات امت امسلمہ کا وہ بیش قیمت سرمایہ ہیں جسے بچانے کے لیے ایک مومن اپنا سر بھی دے دے اور اپنے بال بچوں کو بھی کٹوا بیٹھے تو اس مقصد کے مقابلے میں سودا مہنگا نہیں ہے

Posted by Bhakkar Times on 5:18 AM. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for "استحصالی ٹولے کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینی راہ پر چلنے کے مترادف ہےسید نوید ظفر گیلانی ،بھکر شہر کے امیر نوید احسن نیاز ،پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ"

Leave a reply

Qalam Qabela