بالآخر 'مقامی اخبارات کے مالکان اکٹھے ہوگئے

| |


بھکر ( سٹاف رپورٹر ) گزشتہ روز مقامی اخبار '' روزنامہ معاملہ '' کے دفتر میں بھکر کے تمام مقامی اخبارات کے چیف ایڈیٹرز کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ بھکر رانا محمد حنیف خاں منعقد ہوا جبکہ سانول گروپ آف نیوز پیپرز کے چیئرمین محمد حفیظ اللہ شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ، اجلاس میں متفقہ طور پر'' ایڈیٹر کونسل '' ضلع بھکر کا قیام عمل میں لایا گیا ، جس کے مطابق صدر خالد علی روزنامہ معاملہ ، نائب صدر غلام مرتضی صادق روز نامہتھل ٹائمز ، جنرل سیکرٹری اعجاز خان بلوچ روزنامہ بھکر نامہ ، سیکرٹری نشر و اشاعت رضا اللہ خالد ظہیر روزنامہ وائس آف بھکر ، جبکہ سیکرٹری مالیات سید سفیر بخاری روز نامہ نوائے بھکر منتخب کئے گئے ، اسی طرح چیئرمین مشاورتی بورڈ اظہر شبیر رائو روزنامہ آواز وطن ممبران میں ملک طارق حمید روز نامہ بھکر ٹوڈے اعجاز لطیف روزنامہ داور ، محمد ذوالقرنین سکندر روز نامہ بھکر ٹائمز ، اور محمد زبیر اللہ شاہ روزنامہ قلم قبیلہ شامل ہیں ۔ آخر میں صدر محفل رانا محمد حنیف خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن صحافیوں کا اتحاد ہے ، اور ہم ہر پلیٹ فارم پر صحافیوں کے مسائل کے حل لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ مقامی اخبارات کے مالکان کا اتحاد خوش آئندہ ہے اس سے مقامی اخبارات کے مسائل حل ہوسکیں گے ۔

Posted by Bhakkar Times on 9:40 PM. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for "بالآخر 'مقامی اخبارات کے مالکان اکٹھے ہوگئے"

Leave a reply

Qalam Qabela