بھکر ( کرائمز رپورٹر ) ضلع بھر میں مجالس عزاء کے ساتھ ساتھ جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد ْڈی ایس پی صدر امیر عبداللہ ،ڈی ایس پی ، ڈی ایس پی لیگل ٹو اصغر خان اولکھ ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اکرم خان ڈی ایس پی دریاخان سرکل احمد علی ہرل ، ڈی ایس پی کلورکوٹ ملک عبدالرزاق و ڈی ایس پی لیگل ون عمر الہیٰ جلوس ہائے و مجالس عزاء کے جملہ انتظامات کی نگرانی میں مصروف شیعہ جوان بھی سیکورٹی کے فرائض سنبھالے ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کی طرح ضلع بھکر میں بھی فول پروف سیکورٹی انتظامات کے تحت مجلس عزاء و جلوس ہائے کا سلسلہ جاری ہے ، پانچ محرم الحرام سے شروع ہونے والے جلوسوں میں اس وقت تک فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ، جملہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز ہمراہ نفری جلوسوں میں موجود ہیں جبکہ جلوسوں میں شیعہ تنظیموں کے جوان بھی سیکورٹی کے انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں۔