عاشورہ محرم الحرام کے لئے سیکورٹی انتظامات ، خیبر پی کے سے ملحقہ تمام دریائی راستے سیل کردیے

| |

https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhw6Ceqm-fo9o3wgMkrdKhtZ-KBuCzHk_WpXU1kwFxAH7srVJG-orPSkEFL9HGkC-eyE4Cgl-dnAYhSgK_JvNjtu8oDGcol6eE7XpwRyDFy4IFA877MVGYY-gugtAofTaQo9PMn_P4V1Uw/s640/troops-of-pakistans-army-patrol-in-mingora-capital-of-pakistans-troubled-swat-valley.jpgعاشورہ محرم الحرام کے لئے سیکورٹی انتظامات ، خیبر پی کے سے ملحقہ تمام دریائی راستے سیل کردیے گئے ، دریائی فورس ہائی الرٹ ،دریاخان شہر کے داخلی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ، آمدورفت پر کڑی نظر ،تفصیلات کے مطابق عاشورہ محرم الحرام کے لئے سیکورٹی انتظامات کے تحت کچہ نشیب کے تمام دریائی راستے اور تین بند کردئے گئے ہیں ، جہان پر خیبر پی کے کے لوگوں کی آمدورفت بند ہوگئی ، دریائی فورس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے گشت کو موثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں پٹرولنگ کے لئے گھوڑے بھی فراہم کردئے گئے ہین ۔ جبکہ نوٹس بھی ان چوکیوں کودی گئی ہیں ، ڈیرہ دریاخان پل پر صوبہ خیبر پی کے سے آنے والی ٹرانسپورٹ اور مسافروں کو مکمل چیک کیا جارہا ہے اور پنجاب میں ان کے داخلہ کو تمام داخلی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کردئے گئے ہیں جو یہاں اربن ایریا کے تمام داخلی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کردئے گئے ہیں ، جو یہاں ؔآمدورفت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ، اور مشکوک افرادکی جامعہ تلاشی بھی کی جارہی ہے ، عاشورہ محرم الحرام کے روٹس اور امام بارگاہوں کے ارد گرد آج سے پولیس مکمل طور پر ڈیوٹیاں سنبھال رہی ہے ، اور ان تمام راستوں پر خاردار تاریں اور لوہے ، لکڑی کے بیرئیر لگا دیئے ہیں اور جلوسوں کے اہم مقامات پر خفیہ کیمرے بھی کام کررہے ہیں ۔

Posted by Bhakkar Times on 5:01 AM. Filed under , , , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for "عاشورہ محرم الحرام کے لئے سیکورٹی انتظامات ، خیبر پی کے سے ملحقہ تمام دریائی راستے سیل کردیے"

Leave a reply

Qalam Qabela