اپنی صفوں میں اتحاد رکھ کر امن و امان کی مثالی فضا کو یقینی بنانا ہوگا ، محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں امن و امان بھائی چارے کا درس دیتا ہے:رانا محمد حنیف
بھکر ( محسن رضا قریشی سے ) اپنی صفوں میں اتحاد رکھ کر امن و امان کی مثالی فضا کو یقینی بنانا ہوگا ، محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں امن و امان بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران عبدالحکیم مغل ، صدر تاجران رانا محمد حنیف اور جنرل سیکرٹری ملک عاشق کھوکھر نے بھکر ٹائمز سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے ، اور اخوت و برداشت کا درس دیتاہے ، انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران ہمیں امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھنا ہوگا ، عبدالحکیم مغل ، رانا محمد حنیف اور عاشق کھوکھر نے مزید کہا کہ آج مملکت خداداد کو جن خطرات کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرکے ملک و قوم کو مضبوط و مستحکم بنانا ہوگا۔
