آئی ایس آئی مذاق بن گئی؟ محمدثقلین رضا

| |

 ابھی امریکی ‘بھارتی اداروں‘ میڈیا کے ذریعے آئی ایس آئی پر اچھالی جانیوالی الزامات کی گرد چھٹی نہیں تھی کہ اس ملک کو بے شرمی کا ’’فخر‘‘ عطا کرنیوالی وینا ملک نے رہی سہی کسرپوری کردی‘ بھارتی رئیلٹی شو ’بگ باس ‘‘ جس قد ر ممکن ہوسکا وینا نے بے حیائی کامظاہرہ کیا‘ بگ باس کی وہ چوتھی قسط ختم ہوگئی اب جبکہ پانچویں قسط جاری ہے ایک واضح فرق ‘بھارتی اداکارائوں ودیگر خواتین اور وینا ملک کے روئیے میں دکھائی دیتاہے کہ وہ ظاہراً ’’بولڈ‘ کپڑے پہنے ہوئے ہیں لیکن ان کا رویہ‘ گفتگو ‘چال ڈھال ‘ اٹھک بیٹھک میں کسی قسم کی ’’بولڈننس‘‘ نہیں جھلکتی۔ تاہم وینا ملک جب اس شو میں موجودتھیں تو مرد فنکار کی گود میں سونا ایک ہی بسترمیں ’’اچھل کود‘‘کرنا گویا معمول بن چکا تھا۔ انہوں نے اس شو میں کھلے عام بوسہ بازی بھی کی جس پر بڑی لے دے ہوئی‘ اگر علمائے کرام کی طرف سے کوئی بیان جاری بھی ہوا تو وینا ملک نے جس بدتمیز ی سے ان کی تضحیک کی وہ کسے بھولا ہے۔ بہرحال اب اُسی وینا ملک نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ’’ایف ایم ایچ ‘ ‘ نامی بھارتی میگزین میں بالکل عریاں تصاویر کھینچوائی ہیں جبکہ اس میگزین کے سرورق پر ان کی وہ تصویر بھی چھپی ہے جس میں ان کے بائیں بازو پر ’’آئی ایس آئی ‘‘ لکھا ہے۔ اس بارے میں بڑی لے دی ہوئی‘ رحمن ملک نے بھی ارشاد فرمایا ہے کہ ’واقعہ کی انکوائری کرائیںگے ‘دیکھاجائیگا کہ یہ تصاویر اصلی ہیں یانقلی‘ اگراصلی ہوئیں تو کاروائی کی جائے گی ‘‘ دوسری جانب اس میگزین کے  ایڈیٹرکبیر شرمانے کہا ہے وینا ملک کی تصویر اصلی ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہے، ہمارے حساب سے یہ سیدھاسادہ فیشن شوٹ تھا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی لکھنے کا آئیڈیا سن کر وینا بہت پرجوش تھیں ۔ کبیرشرما نے دعوی کیا کہ ہم نے آئی ایس آئی اتناواضح نہیں لکھاتھا ویناکے کہنے پر نمایاں کیاگیا،آئی ایس آئی لکھاجانا مذاق کے طور پر تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں کوئی غلط کام ہو ، الزام آئی ایس آئی پر لگادیا جاتا ہے۔کبیر شرما نے کہا کہ اس سارے شوٹ میں وینا نے بھی مشورے دیے، شوٹنگ کے دوران وینا نے کسی جھجک کا مظاہرہ نہیں کیا ۔وینا بہت اچھی اسٹار ہیں ،بھارت میں انھیں پسند کیا جاتا ہے‘‘ دوسری جانب ویناملک کاکہنا ہے کہ ’’ بولڈ شوٹ میں نے کرایا ہے لیکن بالکل عریاں تصاویر میں نے بنوائیں‘ میگزین کے سرورق پر جو تصویر چھپی ہے وہ میں پورے کپڑوں میں کھنچوائی تھی ‘ دوسری جانب وینا یہ بھی کہتی ہے کہ ’’آئی ایس آئی‘‘ لکھنے کا آئیڈیا میگزین ایڈیٹر کبیرکاتھا جو مذاق مذاق میں طے ہوا ‘ اور یہ آئیڈیاطے ہوا تھا کہ ’’اوپری جسم کو آئی ایس آئی کے ٹیٹو سے ڈھانپاجائیگا‘‘ ان کے دومختلف بیانات عجب نمونہ پیش کرتے ہیں‘ ایک طرف تو وہ کہتی ہیں کہ سرورق پر چھی تصویر انہوںنے مکمل کپڑوں کے ساتھ کھنچوائی دوسری جانب وہ بھی کہتی ہیں کہ آئیڈیا طے پایاتھا کہ اوپری جسم کو ’’آئی ایس آئی‘‘ کے ٹیٹو سے ڈھانپا جائیگا‘‘ گویا ان کا یہ بیان ظاہر کرتاہے کہ انہوں نے بالکل عریاں تصویر اپنی مرضی سے کھنچوائی اورآئی ایس آئی لکھوانے کے آئیڈیا میں بھی برابر کی شریک ہیں جیسا کہ میگزین ایڈیٹرکبیرکہتے ہیں کہ ان کاآئیڈیاتھا کہ ’’آئی ایس آئی‘‘ اتنا واضح نہیں لکھا جائیگاتاہم وینا کے مجبورکرنے پر آئی ایس آئی واضح لکھاگیا‘‘
اس سارے واقعہ نے ایک بات تو واضح کردی کہ ’ایف ایچ ایم‘‘ میگزین میں چھپی عریاں تصویر وینا ملک کی اصلی تصویر ہے اوراس نے اپنی مرضی اور رضامندی سے ہی بازو پر ’’آئی ایس آئی‘‘ کاٹیٹو چھپوایا ہے۔اب یہ معاملہ طے کرنے کے بعد اگلی منزل یہ ہے کہ کیا وینا ملک نہیں جانتی کہ بھارت میں آئی ایس آئی کو کن لفظوں میں یاد کیاجاتاہے یاانہیں اتنی خبر بھی نہ تھی کہ امریکہ اور اس کے اتحاد ی ان دنوں آئی ایس آئی کے پیچھے پڑے ہیں۔ کہنے کو یہ صرف ایک ’’مذاق ‘ ‘ تھا لیکن وینا یہ بتانا پسندکریں کہ یہ مذاق ایک ایسے ادارے کے ساتھ کیوں کیاگیا جو پاکستان کی سالمیت کے حوالے سے اہمیت کاحامل ہے۔ اگر یہ بات محض مذاق کی ہی ہے توگویا یہ اس بات کی گواہی کیلئے کافی ہے کہ بھارتی عوام‘ اس کے ادارے آئی ایس آئی کو اس حد گراوٹ کاشکار سمجھتے ہیں کہ اسے ننگے جسموں پر کھوداجائے۔
وینا ملک کے عزائم تواس دن ہی واضح ہوگئے جب وہ بگ باس جیسے رئیلیٹی شو میں داخل ہوئیں اورپھر جس انداز میں اس نے کھلم کھلا فحاشی کامظاہرہ کیا ۔اسی وقت سب سمجھ گئے تھے کہ ’’ وینا ملک بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کے چکر میں ہے‘‘ لیکن وہ یہ بھول گئی کہ اس جیسے ’’ننگے پن‘‘ کامظاہرہ کرنے والی سینکڑوں اداکارائیں بھارت میں کثرت سے پائی جاتی ہیں۔رہی اداکاری تو اس معاملے میں بھی بہت آگے ہے ۔ یہاں اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے بات آگے بڑھائیںگے کہ بحیثیت بھارتی شہری فلم انڈسٹری سے منسلک تمام لوگوں کارویہ یکساں ہی ہوتاہے ۔ اب یہ سوال کہ آخراتنا ٹیلنٹ‘ حسن اور ادا رکھنے کے باوجود وہ آخرکیوں کر پاکستانی اداکاروں کوکاسٹ کرتے ہیں یا پاکستانی اداکاروں کی خواہش پر انہیں کاسٹ کیاجاتا ہے؟تو اس کاایک ہی سیدھا سادھا جواب سامنے آتاہے کہ وہ جس قدر ممکن ہوتاہے پاکستانی اداکارائوں کو سکرین پر ننگاپیش کرکے نہ صرف اپنے ان جذبات کی تسکین کرتے ہیں جو گذشتہ تریسٹھ چونسٹھ سالوں سے پاکستان کے حوالے سے موجود ہیں دوسری بات کہ وہ اس انداز پاکستان کی تذلیل کرکے گویا دنیا بھر میں ایک منفرد امیج کی تشہیر کرتے ہیں کہ روایتی تصورغلط ثابت ہوجاتاہے
ہم ناقص العقل اور کم علم ہیں لیکن ویناملک کی عریاں تصویر‘ میگزین ایڈیٹر ‘وینا کے خود اپنے بیانات سے یہی نتیجہ اخذکرچکے ہیں کہ نہ صرف یہ تصاویر اصلی ہیں بلکہ اس کی اپنی مرضی سے آئی ایس آئی کا ٹیٹو کھدوایا گیا۔ تاہم اگر حکومتی حلقے خود نہ سمجھنا چاہیں تو الگ ‘اوریہ کہ کوئی شخصیت یا ادارہ وینا ملک کی مسلسل جاری کارستانیوں پر ’’وکیل صفائی ‘‘ کاکردار اداکرنا چاہتی ہیں تو یہ سمجھاجائے گا کہ ’’آئی ایس آئی ‘‘ کا مذاق اڑانے والوں میں وہ بھی شامل ہیں۔

Posted by Bhakkar Times on 5:23 AM. Filed under , , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for "آئی ایس آئی مذاق بن گئی؟ محمدثقلین رضا"

Leave a reply

Qalam Qabela