| |


بھکر ( محمد ابوبکر قادری سے ) اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب حضرت محمد ۖ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیاو آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے ۔ مسلمانوں کو آپس میں متحد ہونا ہوگا ، اللہ تعالیٰ اور ان کے پاک محبوبۖ کی اطاعت و محبت کے بغیر کوئی فرد مسلمان نہیں ہوسکتا ، ان خیالات کا اظہار شیخ الحدیث و تفسیر مولانا محمد شریف رضوی سرپرست اعلیٰ اہل جماعت اہل سنت و سنی اتحاد کونسل ضلع بھکر ، علامہ مولانا پیر محمد اسلم رضوی آف بھیرہ شریف ، علامہ مولانا مفتی غلام سرور روڈی ، اور علامہ مولانا غلام حسین رضوی صدر سنی اتحاد کونسل تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر نے گزشتہ روز مدرسہ دارالعلوم ضیاء القرآن فاضل میں مفتی محمد امیر عبداللہ خان کے والد کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں '' خلق الموت والحیات ''پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسان کے کے لئے موت و حیات دنوں چیزیں ضروری ہیں اور حیات میں انسان آخرت کے لئے زندگی گزارتا ہے ، جس کے ثمرات موت کے بعد اللہ کریم دیتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ قل خوانی کے موقع پر آتے ہیں وہ ایصال ثواب کے لئے آتے ہیں اور ایصال ثواب اسلام میں جائز ہے اور طریقہ فی الدین ہے ، اور مسلمان ایصال ثواب کا قائل ہے ، اس موقع پر پیر طریقت صاحبزادہ محمد ابراہیم میبل شریف ، صاحبزادہ پیر عبدالمعید سبحانی ، صاحبزادہ عبدالحلیم ، دربار عالیہ مرشد آباد شریف ، صاحبزادہ پیر ظہیر الدین خیر آباد شریف پنج گرائیں ، علامہ مولانا حاجی محمد رمضان مدرس ، جامعہ ضیاء القرآن فاضل ، پیر طریقت علامہ قاری عاشق حسین باروی پیر بارو شریف ، علامہ قاری حمید اللہ سرسی دریاخان ، پروفیسر عبدالمجید مظہری دریاخان ، علامہ مولانا ملک بوستان بھیرہ شریف ، علامہ مولانا پیر محمد اقبال شاہ بھیرہ شریف ، صاحبزادہ پیر محمد وسیم الحسن سواگ شریف ، ثناء اللہ خان مستی خیل ایم پی اے ، ملک محمد امیر اقبال کہاوڑ ، قاری محمد شاہجہان رضوی کلورکوٹ ، احمد حسن خان مستی خیل ، ملک سلیم رضا کہاوڑ ، ملک علمدار جھمٹ ، عزیز اللہ خان ایڈووکیٹ ، حکیم محمد خان مستی خیل ، امیر محمد خان مستی خیل ، ملک ایوب اولکھ ، ملک عبدالجبار عباسی ، ملک اصغر راں ، ملک نذر حسین بڑنگہ ، ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ ، قاری فتح خان ، فاروق احمد خان خنان خیل ، نجیب اللہ خان نیازی ، پروفیسر امیر اللہ خان ، پروفیسر غلام حسین بھٹی پرنسپل گورنمنٹ کالج بھکر ، پروفیسر نسیم حیدر خان شہانی ، پروفیسر اکرم خان نیازی ، کے علاوہ دیگر موجود تھے ، اس موقع پر مرحوم و مغفور کے بڑے صاحبزادے مفتی محمد امیر عبداللہ خان صدر سنی تحریک ضلع بھکر کی شیخ الحدیث مولانا محمد شریف رضوی نے دستار بندی کی ۔ اس موقع پر قل خوانی میں موجود تمام افراد نے علامہ مولانا مفتی محمد امیر عبداللہ خان اور علامہ مولانا مفتی شیر محمد خان سے ان کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں برابر شریک ہونے کا عہد کیا۔

Posted by Bhakkar Times on 10:23 PM. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for " "

Leave a reply

Qalam Qabela