| |



بھکر ( محسن رضا قریشی سے ) پنجاب پولیس کا سب سے بڑا اور اہم حصہ پولیس کانسٹبلان پر مشتمل ہے اس لئے آئی جی پنجاب نے اس سال کو کانسٹبلان کا سال قرار دیا ہے ، کانسٹبلان محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، ایک صحت مند پولیس ملازم بہتر انداز میں مجرموں کا قلع قمع کرسکتا ہے ، صحت مند رہنا آپ کے لئے اور محکمہ کے لئے سود مند ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بھکر رائے اعجاز احمد نے لائن پولیس بھکر میں پولیس ملازمین کو محکمہ صحت کی طرف سے ہیپاٹائٹس بچائو کے ٹیکہ جات لگوانے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آفیسران کی طرف سے اپنی فورس کا نظر انداز کرنے اور فاصلے بڑھانے سے نہ صرف اس فورس کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے بلکہ عوام کے ساتھ بھی ان کا رویہ بگڑتا گیا ، ہماری یہ سپاہ ہی ہے جو دن رات عوام کی محافظ بن کر پہرہ دیتی ہے ، جو مجرموں کو گرفتار کرنے کے لئے مشکل سے مشکل مرحلہ بہادری سے عبور کرتی ہے ، ہمارے یہ کنسٹبلان ہی ہیں جو سڑکات پر کھڑے ہوکر سختیاں جھیلنے ہیں ، اور اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں ، یہ ہمارے سپاہی ہی ہیں جو عوام کی نظروں میں ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے ، یہ اس فورس کی بنیادی اکائی ہے ، لیکن یہ ریڑھ کی ہڈی اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے دفتری عملے کے رحم و کرم پر ہوتی ہے ، معاملہ اپنے بچوں کے بارے میں تعلیمی وظائف کا ہویا جہیز کا یا پھر دوائی کے لئے سرکاری اخراجات کا ہمارے سپاہی دفتری عملے کی پیچیکدگیوں میں پس پردہ رہ جاتا ہے ، ضلعی پولیس تھانہ جات میں فری کھانا اور تھانوں میں فیملی کوارٹر کے لئے اقدامات کررہی ہے ، پولیس ویلفیئر فنڈز سے ملازمین کے لئے مالی معاونت کی جائے گی ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے مزید کہا کہ پیارے رسول ۖ کا فرمان ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ، پولیس ملازمین کو اپنی صفائی پر توجہ دیتے ہوئے اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے ، اسی فی صد ملازمین کہتے ہیں کہ ہم بیمار نہیں بلکہ بیزار ہیں ، جلد ہی ضلع پولیس کا ویلفیئر پمپ کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ علاوہ ازیں صحت کے لئے ویلفیئر فنڈز سے امداد حاصل کی جاسکتی ہے ، اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل ٹو ملک اصغر اولکھ اور 1122عملہ نے بھی خطاب کیا ، اور پولیس ملازمین کو آگاہی مہم کے بارے میں بریف کیا۔

Posted by Bhakkar Times on 10:20 PM. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for " "

Leave a reply

Qalam Qabela