| |

بھکر ( کرائمز رپورٹر ) تھانہ سٹی پولیس بھکر نے عالمشیر سامٹیہ کو کپڑے اتارکر باندھ کر رکھنے کے الزام میں تین مرلہ سکیم کے رہائشی غلام عباس اور اس کی زوجہ ارشاد اور شازیہ زوجہ محمد افضل اور تصور حسین ولد صوبہ خان کو گرفتار کرکے مقدمہ زیر دفعات 392/386,،420/342 ت پ کا اندراج کرلیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ عالمشیر سامٹیہ کو تین مرلہ سکیم کے رہائشی غلام عباس اور اس کی زوجہ و دیگر نے اپنے گھر میں باندھا ہوا ہے جس پر تھانہ سٹی پولیس کے اے ایس آئی ملک ملازم حسین گورچھہ نے موقع پر پہنچ کر غلام عباس اور اس کی زوجہ ارشاد بی بی ، شازیہ زوجہ محمد افضل اور تصور حسین ولد صوبہ خان کو گرفتار کرلیا اور عالمشیر سامٹیہ کو برامد کرکے مدعی ملازم حسین کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ ارشاد بی بی کی طرف سے لگائے گئے الزام کی حقیقت بعد از میڈیکل رپورٹ سامنے آئے گی۔

Posted by Bhakkar Times on 10:17 PM. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for " "

Leave a reply

Qalam Qabela