مستی خیل کاجھٹکا

| |


خانسر ( بیورورپورٹ ) یونین کونسل خانسر میں نوانی گروپ کو ایک اور جھٹکا ، چاہ محمود والا کی قنبر خان بلوچ اور اس کی برادری نے عوامی خدمت محاذ میں شمولیت کا اعلان کردیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے محمد ثناء اللہ خان مستی خیل نے کہا کہ عوامی خدمت محاذ چٹان کی طرح متحد ہے اور امیدواروں کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا ، اگر میں ضلع ناظم بھکر ہوتا تو بھکر کی تقدیر تبدیل کردیتا ، اب تعمیری سیاست کا دور ہے کسی کی مخالفت میں نہیں بلکہ کارکردگی اور خدمت کا ووٹ لینے کا قائل ہوں ، خانسر میںمحمود والا پر قنبر خان بلوچ اور برادری کی طرف سے عوامی خدمت محاذ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ہماری تعمیری سیاست نے ضلع بھکر میں تبدیلی کی ہوا پیدا کردی ہے ، عوامی خدمت محاذ اس تبدیلی کے تناظر میں عوامی خواہشات کے مطابق امیدواروں کے فیصلے کرکے کامیابی حاصل کرے گا ، مستی خیل نے کہا کہ انہوں نے خانسر میں کروڑوں روپے کی بجلی ، سڑکات دیں ۔ ہر دلعزیز سیاستدان ملک غضنفر عباس چھینہ نے کہا کہ ضلع بھکر میں اب تبدیلی کی ہوا چل نکلی ہے اور عوام اب تبدیلی کے خواہاں ہیں ، ہم نوجوان طبقہ کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو جڑ سے اکھاڑنے کی پولیسی کو اپناکر عوام کے اندر شعور بیدار کرنے میں کامیاب ہیں ، ہماری سیاست کا محور غریب عوام کی خدمت ہے اور یہی عوام طاقت بن کر تبدیلی لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین بوکھلاہٹ کی وجہ سے سے طرح طرح کی سازشیں کررہے ہیں ، تاہم وہ ہم سے اتحاد کے بارے میں سوچنا بھی چھوڑ دیں ۔ ملک علمدار جھمٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوانی برادران کے اقتدار کا سورج اب غروب ہونے والا ہے ، اور یہ اب خوف میں مبتلا ہیں ، ضلع کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی ہے ، ترقیاتی کاموں کے دعوے کرنے والے صرف اپنوں کو نوازتے رہے ہیں ،غریب عوام کے پاس ایک وقت کے کھانے کے لئے روٹی نہیں ہے ۔ جلسہ میں ثقلین شاہ ، ملازم حسین شاہ نے سپاس نامہ پیش کیا ، جلسہ گاہ میں عوام الناس کے جم غفیر سمندر نے مخالفین کی آنکھیں چندھادی ہیں ۔ جلسہ گاہ میں ملک اسلم چھینہ ، علیم اللہ خان شہانی ، عامر عنایت عنایت شہانی ، و دیگر نے بھی شرکت کی ۔

Posted by Bhakkar Times on 10:28 PM. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for "مستی خیل کاجھٹکا"

Leave a reply

Qalam Qabela