اپنے ہی گراتے ہیں نشمین پر بجلیاں

| |

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ریلوے نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایاہے کہ اس کے انجنز عمر رسیدہ ہیں ، ایک کی تو عمر ترپن 53 برس ہوچکی ہے، چیئرمین کمیٹی ایاز صادق نے ریلوے کی تباہی کی ذمہ داری وزارت خزانہ پر عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ امور خزانہ کے وزیر اور سیکریٹری، ملک کے مجرم ہیں۔ریلوے کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ایازصادق کی سربراہی میں ہوا، انہوں نے ریمارکس میں کہاکہ وزارت خزانہ اب تک فیصلہ نہیں کرسکی کہ بیل آوٹ پیکیج مد میں ریلوے کو گرانٹ دینا ہے یا قرض، ریلوے کی بحالی کے لئے وزارت خزانہ کا رویہ منفی ہے اس نے اعلان کردہ6 ارب روپے ابھی نہیں دیئے ہیں اور حکومت آج تک ریلوے کا بورڈ تشکیل نہیں دے سکی ہے، سیکریٹری ریلوے نے بتایاکہ ریلوے کے پاس 53 سال پرانا انجن بھی ہے، 277 انجنز کی عمر 30 سال سے زائد ہوچکی ہے، گزشتہ 17 برس میں ریلوے نے صرف 122 انجنز لئے، سیکریٹری نے بتایاکہ ریلوے کا موجودہ سال کا ریونیو 14 ارب روپے ہوگا ، بعد میں کمیٹی نے ریلوے سے زیرقبضہ اراضی واگزار کرانے کی پالیسی بھی طلب کرلی۔

Posted by Bhakkar Times on 10:32 PM. Filed under , , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for "اپنے ہی گراتے ہیں نشمین پر بجلیاں"

Leave a reply

Qalam Qabela