| |

منکیرہ(رانجھا سے)منکیرہ میں لنگر حسینی سبیلوں کا انتظام 5محرم الحرام سے لے کر 10محرم الحرام تک جاری رہا منکیرہ میں 5محرم الحرام سے لے کر 10محرم الحرام تک منکیرہ کے مختلف مقامات پر سبیل حسینی،نیازیںاور لنگر حسینی تقسیم ہوتی رہی ۔اما م بارگاہ قصر عباس، قصر حسین ،چن شاہ،قصر زہرہ میں بھی لنگر حسینی تقسیم ہوتار ہا ۔ریاض حسین ماچھی،رمضان جھکڑ،سیٹھ احمد حسن،نادر حسین ،ولائت حسین ماچھی اور غلام اصغر نے مشترکہ طور پر سبیلوں اور لنگر حسینی کا اہتمام کیا۔ ٭٭٭٭ منکیرہ ( رانجھا سے )عاشورہ محرم الحرام کے مو قع پرDSPمنکیرہ اکرم خان نیازی،SHOتھانہ منکیرہ سید مسرت شاہ اور انسپکٹر سپیشل برانچ ملک ظفر علی کہاوڑ،SIمداح حسین چھینہ نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے تمام امام بارگاہوں میں مجالس و جلوس میں بھاری نفری تعینات کی ۔ماتمی جلوس کے موقع پر پولیس انتظامیہ پوری طرح ہائی الرٹ رہی محرم روٹس پر ٹریفک مکمل طور پر روک دی گئی کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے پولیس انتظامیہ نے DPOکی ہدایت کے مطابق ماتمی جلوس کے دوران جلوس روٹس کے علاوہ دوکانوں کی چھتوں پر بھی گارڈ تعینات کر رکھے تھے جو دور دراز تک نظر رکھے ہوئے تھے تمام داخلی و خارجی راستوں کوخاردار تاروں سے بند کردیا گیا تھا ۔JSOکی سیکورٹی ٹیم نے بھی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا ٭٭٭٭ منکیرہ(رانجھا سے)عاشورہ محرم کے موقع پر A.Cمنکیرہ میاں غلام رسول TMOمحمد اظہر خان نے تمام محرم روٹس پر بہترین صفائی اور لائٹنگ کے انتظامات کیئے ایمر جنسی کی صورت حال میں ایڈ منسٹریٹرمنکیرہ نے جنریٹر اور ایمر جنسی لائٹ سہولت بھی فراہم کی محرم روٹس پر ناہموار جگہ کو مٹی ڈال کے برابر کیا اور صبح شا م کی بنیاد پر محرم روٹس پر پانی کا چھڑ کاو کروایا گیا ۔A.Cمنکیرہ میاں غلام رسول،TMOاظہر خان نے 5محرم الحرام سے 10محرم الحرام تک پورے عملہ کے ساتھ مجالس و جلوس کے انتظامات کی از خود نگرانی کرتے رہے

Posted by Bhakkar Times on 9:08 PM. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for " "

Leave a reply

Qalam Qabela