دریا خان میں عاشو ر ہ محر م الحرام با خیرو عافیت سر انجام پا گیا تعزیے ذوالجنا ع علم جھو لے کے جلوس برآمد عزآداران کی زنجیر زنی ما تم داری نوحہ خوانی اور پرسہ کے ذریعے شہدآئے کربلا کو خراج عقیدت سکو رٹی کے فول پر وف انتظا ما ت روٹس سے ملحقہ داخلی راستے سیل کر دیے گیے١٤ گھنٹے سے زا ئد مو بائل فون سر وس بند رھی خیبر پی کے سے ملحقہ دریائی راستے اور پتن بند کر دیے گئے دریا خان میں تھلہ لٹیاں والا سے مر کزی تعزیے کا جلوس برآمد ہوا تمام جلو س روایتی را ستوں سے ہو تے ہوے کربلا میں اختتا م پذیر ہوے روٹس کو سنفیر ڈا گ بم ڈسپوزل سپیشل برانچ سول ڈیفنس کے عملے نے کلیئر کیا ٰٰٰٰٰٰٰ
٭٭٭٭
ڈ ی سی او بھکر آصف قر یشی نے کہاہے کہ یوم عاشور پر پورے ضلع میںکو ئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیںہوا ہے نہ ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوئی ہے تمام ٹی ایم ایز ریسکیو ریونیو اور دیگر اداروں کے ساتھ پولیس قانون نا فذ کر نے والے اداروں نے سیکورٹی کے حوالے سے بہتر ین انتظامات کو ممکن بنایاجبکہ امن کمیٹی مصالحتی کمیٹی تمام مکا تب فکر کے علما ئے کرام میڈیا تاجران کا مثالی تعا ون قابل تحسین ہے جنہوں نے حب الوطنی کے جذبہ سے تفرقے کی بجا ئے اتحا د المسلمین کو فر وغ دیا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دریا خان میں اپنے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اس مثالی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عشرہ محرم الحرام کے دوران تمام سہولیات عزاداران کو فراہم کی گئیں
٭٭٭٭٭
دریاخان ( تحصیل رپو رٹر )مصالحتی کمیٹی کنونئیر صفدر حسین عاصم ممبران امن کمیٹی زبیر محمود مغل، اما ن اللہ خان نیازی، چوہدری عبد الستار،ڈاکٹر ریاض حسین بھون ، ،شیخ یسین ، محبوب احمد زرگر ،ملک اللہ بخش کھیمٹہ ، ملک اصغر واگہورہ،نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے تعاون پروہ تمام مکاتب فکر اور مسجد کمیٹی فردوس کے مشکور ہیں جنہوں نے علاقہ میں یقینی امن کیلیے ہر ممکن تعاون جبکہ ڈی پی او بھکر رائے اعجاز احمد ،ڈی ایس پی احمد علی ہرل دریاخان ،ایس ایچ او عبد الرحمن ملک ،نے فول پروف انتظاما ت کے ذریعے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو بہترین فرائض سر انجام دیے جس پر وہ مبا رکباد کے مستحق ہیں
٭٭٭٭
دریاخان ( تحصیل رپو رٹر ) شیعہ ممبران امن کمیٹی ملک ریاض حسین سیال ،سید مہتاب حسین شاہ ، ملک ریاض کھو کھر ، غلام حسین حسو ٹھیکدار ،ودیگر نے عشرہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس عزا کے لیے پولیس کی طرف سے کیے گئے تمام انتظامات ناصرف تسلی بخش بلکہ ان سے عزا داران اور شرکا مجا لس عزا کاتحفظ بھی یقینی ہوا ہے ڈی پی او بھکر رائے اعجاز ،ڈی ایس پی دریاخان احمد علی ہرل ،انچارج تھانہ دریاخان انسپکٹر عبدالرحمن ملک اے سی دریاخان شیخ طاہر ممبران امن کمیٹی ،مصا لحتی کمیٹی ،کے بے حد مشکو رہے جنہوں نے اس دوران اچھا تعاون کیا اور اہل تشیع برادری کے لیے اتحاد المسلیمن کو فر غ دیا