| |

کلورکوٹ ( سٹی رپورٹر ) گزشتہ روز گورنمنٹ ماڈل ہائ٨ی سکول کلورکوٹ میں پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس زیر صدارت عطاء اللہ خان ضلعی صدر پی ٹی یو منعقد ہوا ، اجلاس میں جملہ اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ماہر تعلیم شیخ محمد افضل ، رانا عبدالرحمن رحمانی ، ملک عبدالحفیظ ، رانا محمد جمیل ، تنویری احمد ، حاجی خالد محمود ، صوفی آصف پرویز ، محمد ابراہیم شاہ ، رانا لیاقت علی ، رانا لیاقت علی ہیڈماسٹر نون ڈگر نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر رانا ذولفقار علی PETکو تحصیل آرگنائزر منتخب کیا گیا ، علاوہ ازیں رانا محمد نثار کو صدر ، ملک غلام عباس کھڈیر جنرل سیکرٹری ، ملک مقصود احمد سینئر نائب صدر ، ملک ریاض احمد نائب صدر ، رانا عتیق الرحمن فنانس سیکرٹری ، رانا عبدالرحمن سیکرٹری نشر و اشاعت منتخب کیا گیا ، اجلاس کے بعد منتخب ہونے والے عہدیداران نے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا عہد کیا۔ کلورکوٹ ( تحصیل رپورٹر ) گزشتہ روز جامعہ مسجد فاروقیہ کلورکوٹ میں چوبیسویں سالانہ سنی کانفرنس بسلسلہ شہادت امام حسین و شہادت حضرت عمر فاروق بعد از نماز عشاء منعقد ہوئی جس سے مفتی شاہد مسعود سرگودھا ، مفتی شبیر احمد عثمانی واہ کینٹ ، زائد حسین رشیدی چکوال ، و ثناء خواں مولانا یاسر جہلم و دیگر علماء کرام و نعت خواں حضرات نے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسین کے فلسفہ شہادت کے حوالے سے روشنی ڈالی اور واقعہ کربلا میں لازوال قربانی ، انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عمر فاروق کی شہادت بھی محرم الحرام میں ہوئی ، انتظامیہ خلفائے راشدین کے ایام میں بھی سرکاری تعطیلات کا اعلان کرے ، واہ حسین کا عقیدہ رکھنے والے اصل میں حسین سے محبت اور آل رسول کے عاشق ہونے کا حق دار ہیں ، لہذا جو مسلمان ہے وہ صبر کرتا ہے اورصبر کرنے کا حکم مسلمانوں کے لئے ہی تو ہے ، جلسہ میں کلورکوٹ و مضافات سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ، اور جلسہ رات گئے تک جاری رہا ۔ کلورکوٹ ( کے بی کنڈیار سے ) دلیوالا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سیٹھ محمد سلیم سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادئیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، تمام دوست احباب انجمن تاجران کلورکوٹ کے سابق جوائنٹ سیکرٹری خلیل احمد ملک ، صغیر احمد ملک ، حکیم طارق ، ڈاکٹر محمد حنیف ، نور زمان خان ، ملک شکیل احمد ، ملک خالد محمود نیا نہیں حم کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ کلورکوٹ ( سٹی رپورٹر ) کلورکوٹ کی معروف سماجی شخصیت و صحافی خلیل احمد کے ہاں اللہ تعلاٰ نے نے چاند سا بیٹا دیا ہے جس پر کلورکوٹ کے عوامی سماجی حلقوں کے نمائندے اور صحافیوں ملک اقبال گل خان نیازی ، رانا فاروق ، خدا بخش ، کے بی کنڈیار ، ملک محمد آصف اور دیگر صحافیوں نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔ کلورکوٹ ( سٹی رپورٹر ) مقامی اخبار میں مہدی حسنین کے کالم میں صحابہ کی گستاخی کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے صوفی محمد شریف امیر تحریک خدام اہل سنت کلورکوٹ نے کہا کہ نبی کریم کے وصال کے بعد خلفائے راشدین کا نظام مثالی اور مثالی حکمرانی کیس نہیں ملے گا ، اور نہ قیامت تک صحابہ جیسی حکمرانی کوئی نہیں کرکے دکھا سکتا ، ایسے کالم نگار کے خلاف ضلعی انتظامیہ فی الفور نوٹس لے ۔

Posted by Bhakkar Times on 9:13 PM. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for " "

Leave a reply

Qalam Qabela