امام حسین کی قربانی نے اسلام کوتابندگی بخشی' مقررین کاروان فیوضات غوثیہ کی ایصال ثواب کی محفل سے محمدذوالقرنین سکندر' میاں صلاح الدین' اشرف سلطانی' ا

| |

بھکر(نامہ نگار)امام عالی مقام نے کربلامیںاپنے جانثاروں کے ساتھ جام شہادت نوش فرما کر امت کے سامنے یہ فلسفہ پیش کیا کہ حق کیلئے جاں سے بھی گزرنا پڑے تو گزرجاؤ مگر یزید ِوقت کی اطاعت کسی صورت قبول نہ کرو ان خیالات کا اظہار گذشتہ شب کاروان فیوضات غوثیہ کے رابطہ سیکرٹری محمد احمد خان غوری قمر آبادی کی رہائش گاہ ''غوثیہ منزل''پر ایک خصوصی ایصال ثواب کی محفل سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین میں صدرمحفل میاں سید سلطان صلاح الدین گیلانی ،محمدذوالقرنین سکندر مہروی نصیروی ضلعی صدر انجمن مہریہ نصیریہ بھکر ،غلام رسول سالک اور محمد اشرف سلطانی شامل تھے محفل کا آغاز قاری سلیما ن باروی نے تلاوت کلام مجید کیا جبکہ منظوم ہدیہ عقیدت میاں سید سلطان صلاح الدین گیلانی اور محمد اشرف سلطانی نے پیش کیا اسمو قع پر مقررین نے مزید کہاکہ حضرت امام حسین ایک عظیم مقصد کی تکمیل کیلئے جانو ں کا قیمتی نذرانہ بارگاہ ایزدی میں ایسی سرخروئی حاصل کی جس پر تاریخ عالم ہمیشہ ناز کرتی رہے گی انہوںنے کہا کہ شہادت امام حسین سے جو درس ہمیں لینا چاہئے ا س کی روشنی میں ہمیںاپنا محاسبہ کرنا ہوگا کہ دور حاضر کی باطل قوتوں کے خلاف علم ِ جہاد بلند کرنے کا مقدس فریضہ کیا ہم بھی اداکررہے ہیں یا نہیں محفل کا اختتام حسب روایت ختم شریف ،صلوٰة وسلام پر ہوا لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

Posted by Bhakkar Times on 8:59 PM. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for "امام حسین کی قربانی نے اسلام کوتابندگی بخشی' مقررین کاروان فیوضات غوثیہ کی ایصال ثواب کی محفل سے محمدذوالقرنین سکندر' میاں صلاح الدین' اشرف سلطانی' ا"

Leave a reply

Qalam Qabela