| |


بھکر+ دریاخان + کلورکوٹ + منکیرہ +دلیوالا + جنڈانوالہ + پنج گرائیں + بہل + نوتک ( محسن رضا قریشی + بیوروچیف + نامہ نگاران سے ) ملک بھر کی طرح ضلع بھکر میں بھی یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ، ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ، ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک رہی ، ڈی سی او بھکر ، ڈی پی او بھکر و دیگر افسران جلوس ہائے کا دورہ کرتے رہے ، انجمن تاجران سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا مثالی تعاون رہا ، شیعہ تنظیموں کے جوان بھی سیکورٹی پر معمور رہے ، منتظمین مجالس عزاء جلوس ہائے کی طرف سے ڈی سی او بھکر ، ڈی پی او بھکر و دیگر تنظیموں کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطاب ملک بھر کی طرح ضلع بھکر میں میں بھی گزشتہ دن یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ضلع بھر میں ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد ، ڈی ایس پی صدر امیر عبداللہ خان ، ڈی ایس پی ہیدکوارٹر اکرم خان ، ڈی ایس پی لیگل ٹو اصغر اولکھ ، ڈی ایس پی دریاخان احمد علی ہرل ، ڈی ایس پی کلورکوٹ ملک عبدالرزاق ، مسلسل مجالس و جلوس ہائے کا دورہ کرتے رہے ، اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال کا جائزہ لیتے رہے ۔ یوم عاشورہ کے جلوس کے موقع پر ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تعاون مثالی رہا ، بھکر شہر میں انجمن تاجران کے عہدیداران نے مجالس عزاء و جلوس کے موقع پر مثالی تعاون کا مظاہرہ کیا ۔ تحصیل کونسلیں محکمہ ہیلتھ ، و دیگر محکمہ جات بھی پوری طرح متحرک رہے ، منتظمین مجالس عزاء ، و جلوس ہائے نے مثالی تعاون کرنے پر ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ دریاخان سے بیوروچیف مہر الدین ایوبی کے مطابق دریاخان میں عاشورہ محرم الحرام باخیریت و عافیت سرانجام پاگیا ، تعزیے ، ذولجناح ، علم ، جھولے برامد ، عزداروں کی زنجیر زنی ، ماتم داری ، نوحہ خوانک ، اور پرسہ داری کے ذریعے شہداء کربلا کو خراج عقیدت ، سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات ، روٹس سے ملحقہ تمام راستوںکا خاردارتاروں ، بیرئیر سے سیل کردیا گیا تھا ، چودہ گھنٹے سے زائد موبائل فون سروس جام ، خیبر پی کے کے ملحقہ دریائی راستے و پتن بند کردئے گئے تھے ، تعزیئے کا مرکزی جلوس تھلہ لٹیانوالہ سے برامد ہوا ، تفصیلات کے مطابق دریاخان میں یوم عاشور محرم الحرام باخیر و عافیت سرانجام پاگیا ہے ، اس سلسلہ میں پولیس اور تحصیل انتظامیہ نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے رکھے جس کے تحت روٹس کے تمام داخلی ملحقہ راستوں کو خاردار تارون اور بیرئیر ز سے سیل کردیا گیا تھا ، حساس مقامات پر اضافی نفری ، کچہ نشیب میں خیبر پی کے سے آنے والے دریائی راستے بند کردیے گئے تھے ، جبکہ علاقہ میں چودہ گھنٹے سے زائد موبائل فون سروس بند رکھی گئی روٹس کو سنیفر ڈاگ ( کتے ) کے ذریعے سپیشل برانچ پولیس کے اہلکاروں اور بم ڈسپوزل سکوارڈ نے کلیئر کیا ، جس کے بعد جلوس برامد ہوئے یوم عاشور پر تعزیے کے چار جلوس نکالے گئے مرکزی جلوس تھلہ لٹیانوالہ سے برامد کیا گیا تمام تعزیے کے جلوس رایتی راستوں سے ہوتے ہوئے امام کوٹلہ کربلا میں اختتام پذیر ہوئے جہاں بعدا ز مجلس شام غریباں پڑھی گئی عزاداران زنجیر زنی ، ماتم داری ، نوحہ خوانی اور پرسہ داری کرتے رہے درجنوں عزادار زنجیرزنی ، اور بلید و چاقوئوں کے ماتم سے مضروب ہوئے ننھے منے عزادار بھی جوش و عقیدت سے ماتم کرتے رہے ۔ مجالس عزاء میں ذاکرین اہل بیت و علماء کرام نے حضرت سیدنا حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا انسانی تاریخ کا سب سے بڑا شہادتوں کا سانحہ ہے ، نواسہ رسول نیے اس حق و باطل کے معرکہ میں اسلام کی سربلندی کے لئے سر کو کٹا دیا ، لیکن ظالم و جابر کے سامنے جھکے نہیں ۔ عاشورہ محرم الحرام کے روز ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ صبر و تحمل ایثار کو برقرار رکھا جائے ۔ دلیوالا کے ہمارے نمائندگان کے مطابق کے مطابق دلے والا میں امسال محرم الحرام نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ، جلوس تازیہ اور ذوالجناح اپنے پرانے راستوں سے گزر کر اختتام پذیر ہوگیا ، ذاکرین علماء کرام نے شہادت حضرت امام حسین بیان کرتے ہوئے کہا کہ کربلا معلی کے شہیدوں کی شہادت مسلمانوں کے لئے روشنی کا مینار ہے ، فلسفہ شہادت حضرت امام حسین باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ہے ، ایسے حکمرانوں کے سامنے جن کا دور ناانصافی فحاشی و عیاشی بددیانتی اور کرپشن سے عبارت ہو جلوس میں اہل تشیع کے جوانوں نے سینہ کوبی کے علاوہ زبردست طریقے سے زنجیر زنی کرکے اپنے لہو لہان کرکے رکھ دیا ، اس موقع پر پولیس تھانہ دلے والا کی طرف سے سیکورٹی کے اعلیٰ انتظامات کئے گئے گئے تھے جن کی نگرانی ایس ایچ او افضل خان قتالی خیل اور سپیشل ڈیوٹی سپروائزر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخ محمد رفیع کررہے تھے جبکہ زخمیوں کی فوری فرسٹ ایڈ کے لئے محکمہ صحت کے اہلکار و آفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان جھمٹ کررہے تھے ۔ نمائندہ پنج گرائیں کے مطابق پنج گرائیں شہر اور گرد و نواح میں عاشورہ محرم اپنے پورے جوش و جذبے سے منایا گیا ، تفصیلات کے مطابق پنج گرائیں شہر اور گردونواح بستی احمد شاہ والی ، جھوک قلندر بخش ، جھوک لال شاہ ، اور وانڈہی نادر شاہ میں حسب سابق امسال بھی عاشورہ محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ، علم ، ذوالجناح کے جلوس برامد کئے گئے اور راستہ میں نوحہ خوانی ہوتی رہی ۔ یہ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی مقررہ جگہوں پر اختتام پذیر ہوگئے ، جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ سبیلوں اور نیاز کی تقسیم ہوتی رہی ، تمام جلوسوں کی نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر دریاخان عبدالرزاق گورچھہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کرتے رہے ، اس دوران پولیس پوری طرح متحرک رہی ۔ حیدر آباد تھل کے ہمارے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق امسال یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جلوس امام بارگاہ حیدر آباد تھل سے برامد ہوا اور جامع قصر امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگیا ، عزاداران نوحہ خوانی کرتے رہے ، اور جلوس مین موجود عزاداران نے علم تعزیے اٹھا رکھے تھے جھنگ بھکر میں روڈ پر عزاداروں نے زنجیر زنی کی ، راستوں میں سبیلیں لگائی گئی تھیں ، تھانہ حیدر آباد تھل کی پولیس کے اہلکار سیکورٹی کے فول پروف انتطامات کئے ہوئے تھے ، ایس ایچ او تھانہ حیدر آباد جلوس کے ساتھ ساتھ رہے اور خود سیکورٹی کی نگرانی کرتے رہے ۔ کلورکوٹ کے ہمارے نمائندگان کے مطابق ضلع بھر کی طرح کلورکوٹ میں بھی عاشور محرم اانتہائی عقیدت اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظاات کئے گئے تھے ٹی ایم اے کلکورکوٹ کی جانب سے خاردار تار بھی لگائی گئی تھی ۔ ذوالجناح کا مرکزی جلوس تھلہ امیر حیدر شاہ سے برامد ہوا جو کہ محلہ روڈی خیل سے ہوتا ہوا دربار عالی شاہ کے پاس آکر اختتام پذیر ہوا ، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ ملک طارق اعوان ، ڈی ایس پی حاجی عبدالرزاق کی سربراہی میں جلوس کے ساتھ پولیس کے اہلکار وں کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ دوسرا اور آخری جلوس مینار حیدر سے برامد ہوا اور امام کوٹلی پر جاکر اختتام پذیر ہوا ،جلوس کے انتظامات نقوی برادران نے سنبھال رکھتے تھے ۔ ٹی ایم اے اہلکار، افسران و دیگر محکمہ جات کے اہلکار بھی اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ اس موقع پر جملہ عزاداران اور جلوس منتظمین نے انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ منکیرہ سے ہمارے بیوروچیف اشفاق رانجھا کے مطابق ملک بھر کی طرح منکیرہ میں بھی 10محرم الحرام انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ماتمی جلوس قصرعباس سے1بجے برآمد ہوا۔اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہواقصرِزہرہ پر پہنچا ماتمی جلوس میں عزاداروں نے حضرت امام حسین سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے چاقو،تلواریں،زنجیر زنی کا ماتم کیا ۔5بجے مجلس قصر زہرہ سے ختم ہوئی ۔شام 5.30تمام شبیع پاک ۔علم عباس ،جھولاحضرت علی اصغر اور ذوالجناح کو کربلا لے جاکردفنا دیا گیا ۔7.30بجے شام غریباں کی مجلس قصر عباس میں منعقد ہوئی جس میںعلامہ محمد عمران قمی آف لاہور نے خطاب کیا

Posted by Bhakkar Times on 8:57 PM. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for " "

Leave a reply

Qalam Qabela