شہرکے مختلف علاقوں میں مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک

| |


شہرکے مختلف علاقوں میں مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال پٹیل اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی تاہم ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا ملزم نفسیاتی مریض ہے جس نے تلخ کلامی پر طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چالیس سالہ چوہدری اکرم اور پینتیس سالہ جمشید جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون رابعہ اور ایک شخص شعیب اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہو گیا جن کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ادھر اورنگی ٹاؤن سے ایک واقعہ میں اٹھارہ سالہ واصیلہ جاں بحق ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شاہد زوجہ رب نواز پینتیس سالہ بلدیہ کی رہائشی خاتون کو اس کے شوہر نے چھریوں کے وار کرکے
زخمی کیا۔

Posted by Bhakkar Times on 2:39 AM. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for "شہرکے مختلف علاقوں میں مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک"

Leave a reply

Qalam Qabela