کراچی (بیورورپورٹ)لاڑکانہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہاہے کہ محترمہ کی لاش چھوڑ کر بھاگنے وا لے آج وزیر بنے ہوئے ہیں، حکومت اپنی پارٹی کی چیئرپرسن کے قاتل نہ پکڑ سکی،جو حکومت بے نظیر کے قاتل نہ پکڑ سکی وہ چور، ڈاکوکیا پکڑے گی۔لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بے نظیر بھٹو میری بہن تھیں اورمیں ان کا بھائی ہوں،آج تک محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کا پتا نہیں لگایا جا سکا اور حکومت اپنی پارٹی کی چیئرپرسن کے قاتلوں کو نہ پکڑ سکی۔لاڑکانہ کے عوام نئی سوچ سوچ رہے ہیں اورلاڑکانہ بھی وہی سوچتا ہے جو لاہور سوچتا ہے ،ان کا کہناتھا کہ جو حکومت بے نظیر کے قاتل نہ پکڑ سکی وہ چور، ڈاکوکیا پکڑے گی،پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے مجھ سے کہا کہ آپ محترمہ کے قاتلوں کو گرفتار کرائیں، ہم بے نظیر کے قاتلوں کو پکڑنے کی ضرور کوشش کریں گے۔ایسے وزیر اور مشیر ہیں جن کا دور، دور تک پیپلزپارٹی سے واسطہ نہیں ہے۔اللہ تعالی نے موقع دیا تو اپنی جان لڑا دیں گے۔ہماری حکومت ہوتی تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہوتی۔تما م صوبے آپس میں بھائی بھائی ہیں۔سیلاب سے سندھی بھائی بہن بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں، سیلاب زدگان کی مدد احسان نہیں ہمارا فرض تھا۔ان کا کہناتھا کہ آج اگر سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے تو سندھ کی حالت کوئی نہیں بدلی،حکومت کافرض تھاکہ سندھیوں کوچھت اور کھانا فراہم کرتی۔نوازشریف نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کی لہر دیکھ رہا ہوں،ووٹ لے کر بھاگنا ہمیں نہیںآ تا۔