بھکر ( کرائمز رپورٹر ) ڈی پی او بھکر رائے اعجاز احمد یوم عاشور کے دن کئی گھنٹے تک محرم روٹس پر خود جملہ انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر رائے اعجاز احمد نے یوم عاشورہ کے دن کئی گھنٹے تک پیدل چل کر جملہ روٹس پر پولیس ڈیوٹی خود چیک کی اور جہاں جہاں پولیس ڈیوٹی میں کمی کا سامنا تھا اپنی نگرانی میں وہاں پولیس لائن سے نفری منگوا کر تعینات کی ، ڈی پی او بھکر رائے اعجاز احمد کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر لوگوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔