بھکر ( کرائمز رپورٹر ) پولیس کو مجالس عزاء و جلوس ہائے میں مصروف دیکھ کر محلہ ملکانوالہ کے جواری ان ایکشن ہوگئے ، تاہم تھانہ سٹی بھکر کے سب انسپکٹر منظور حسین نے دھاوا بول دیا ، اور سات جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ کا اندراج کرلیا ، تفصیلات کے مطابق نو محرم الحرام کے سہہ پہر کو محلہ ملکانوالہ میں ڈولی دانہ کے لئے جواری جواء کھیلنے میں مصروف تھے کہ تھانہ سٹی بھکر کے سب انسپکٹر منظور حسین اور اے ایس آئی عابد مگسی تھانہ سٹی بھکرنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کریم بخش ولد محمد رمضان قوم شیخ سکنہ محلہ ملکانوالہ ،اللہ دتہ ولد غلام حسین قوم موہانہ سکنہ سردار بخش انتظار حسین ولد ولی الدین قوم شیخ عباسی محلہ ملکانوالہ ، محمدانتظار ولد محمد اصغر قوم شیخ سکنہ سردار بخش ، اسلام دین عرف اسلامو ولد نذیر حسین قوم راجپوت سکنہ محلہ ملکانوالہ اور منیر حسین ولد نذیر حسین قوم شیخ سکنہ محلہ ملکانوالہ کو گرفتار کرکے وٹک رقم مبلغ 7145 روپے برامد کرکے مقدمہ کا اندراج کرلیا ہے ۔