جنڈانوالہ ( بیورورپورٹ ) ہمارا گروپ چٹان کی مضبوط ہے ہمارے گروپ میں کوئی انتشار نہیں ہے ' اور ہمیں ضرورت بھی نہیں کہ ڈوبتی کشتی کا سہارا لیا جائے ' ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی عبدالمجید خان خنان خیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین اکثر شوشے چھوڑ کر مصنوعی شہرت حاصل کرنے کے چکر میں رہتے ہیں ۔ مقامی اخبار مالکان کو بھی خبر شائع کرنے سے قبل اس کی تصدیق کرلینی چاہیے ' انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ مقامی اخبار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میڈیا خبروں کی مکمل چھان بین کرنے کے بعد انہیں شائع کرے ' شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے سے بہتر ہے حق اور سچ لکھتے ہوئے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا گروپ مضبوط اور چٹان کی طرح مضبوط ہے ' اس کے خلاف باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور عوام بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے ۔ جنڈانوالہ ( بیورورپورٹ ) مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں اور جھوٹے شوشے چھوڑنے سے ہمارے گروپ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ' جھوٹ کا سہارا لینے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں ۔ خنان خیل نوانی اتحاد چٹان کی مضبوط ہے اور انتقامی سیاست کرنے والوں کو خدمت کی طرف مائل کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خنان خیل گروپ کے راہنمائوں ملک عبدالرحمن لودھرا سابق ناظم یوسی غلاماں ' حاجی عالمشیر خان خنان خیل ' ثناء اللہ خان خنان خیل سابق ناظم یوسی جنڈانولہ ' عبدالغفار خان ایڈووکیٹ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے شوشے چھوڑنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ' ہمارے گروپ میں کوئی انتشار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین اس وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ ان کے قریبی ساتھی انہیں چھوڑ چکے ہیں اسی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور اب کسی سہارا کے ڈھونڈنے کے چکر میں ہیں ۔ ان کے قریبی ساتھی نجیب اللہ خان مستی خیل سے علیحدہ الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ' فرخ حسن خان بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیںعلاوہ ازیں کلورکوٹ سے شہزاد روڈی خیل ' ملک غلام عباس روڈی خیل رانا مصبح الاسلام ایڈووکیٹ ' رانا محمد فاروق ایڈووکیٹ ' اور را نا محمد شفیق وغیرہ انہیں خیر آباد کہ چکے ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ اب واویلا مچاکر اپنی ناکامی اور گرتی ہوئی عوامی مقبولیت کا چھپانا چاہتے ہیں ' لیکن یہ سن لیں کے اب عوام ان کی چکنی چیڑی باتوں میں آنے والے نہیں ہیں آنے والے الیکشن میں خنان خیل نوانی گروپ ہی عوامی ووٹ کی طاقت سے مینڈیٹ حاصل کرے گا۔ جنڈانوالہ ( بیورورپورٹ ) ای ڈی او تعلیم بھکر نے گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 39 ایم ایل کی اراضی پر تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے تین دن میں خالی کرانے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ای ڈی او تعلیم بھکر سید وحید الدین شاہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 39 ایم ایل کی اراضی پر دیہاتیوں کے قبضہ کافوری نوٹس لیتے ہوئے سکول کی ہیڈمسٹریس محمد خان کو تین دن میں سکول کی اراضی پر قبضہ ختم کروانے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ جنڈانوالہ ( بیورورپورٹ ) ضلعی انتظامیہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ ایم پی اے محمد ثناء اللہ خان مستی خیل نے بھکر میں عاشورہ کے موقع پر ڈی سی او بھکر ، ڈی پی او بھکر ، علماء کرام ، امن کمیٹی کے ممبران ، ذاکرین سمیت تمام محکموں اور ہر مکتب فکر کے لوگوں کا مثالی کردار ادا کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔
