| |

بھکر(کرائمز رپورٹر) ایک ہفتہ قبل میانوالی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی ساتویں جماعت کی طالبہ کی لا ش بھکر مائنر سے برآمد ۔ریسکیو1122نے لاش نکال کر پولیس کے حوالہ کردی ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کردی گئی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول مسلم بازار میانوالی کی ساتویں جماعت کی طالبہ خرم شہزادی نے یکم دسمبر کو سکول سے واپسی پر شہر کے وسط سے گزرنے والی پکی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی خرم شہزادی کے گھر نہ پہنچنے پر اس کے والد محمد سلیم قوم حجام سکنہ میانہ محلہ نے پولیس تھانہ سٹی میانوالی میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی لیکن خرم شہزادی کی لاش پکی نہر سے بھکر مائنر میں بہتی ہوئی جبکہ صدیق میڈیکل کمپلیکس کے پاس پہنچی تو لوگوں نے ریسکیو1122کو اطلاع کی جنہوں نے لاش نکال کر پولیس تھانہ سٹی کے حوالہ کی جس پر سب انسپکٹر ملک محمد نذر اولکھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کروانے اور ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالہ کردیا۔۔

Posted by Bhakkar Times on 9:25 PM. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for " "

Leave a reply

Qalam Qabela