دلچسپ و عجیب

| |

گاڑیوں کے پرزہ جات سے تیار کیے گئے دیدہ زیب دھاتی مجسمے
احمد نامی آرٹسٹ کو بچپن سے گاڑیوں کے پرزہ جات سے کھیلنے کا شوق ہے اور ان کے ذریعے وہ نت نئی اشکال تخلیق کرتا رہتا ہے۔ ویلڈنگ کی دکان میں ملازمت کے دوران19 سال کی عمر میں اسے اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کے بہتر استعمال کا ادراک ہوا اور اس نے مختلف گاڑیوں کے پرزہ جات کی مدد سے دھاتی مجسمے تخلیق کرنے شروع کر دیے۔ دیوہیکل مجسمے تخلیق کرنے کی اپنی اس صلاحیت کو احمد نے ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کے دوران مزید نکھا ر لیا۔ زیرِ نظر تصاویر بھی احمد کے ہاتھوں تخلیق ہوئے ان دھاتی مجسموں کی ہیں جن میں کہیں کوئی سپہ سالار کھڑا دکھائی دے رہا ہے تو کہیں کوئی جنگجو، کہیں جانور ہیں تو کہیں مافوق الفطرت فلمی کردار۔
انگلی کی پور پر سما جانے والی دنیا کی سب سے چھوٹی کیتلی
چین سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ ظروف سازی کے ماہر Mu Ruishen نے دنیا کی سب سے چھوٹی کیتلی تیار کر لی ہے۔ صرف1.4 گرام وزنی یہ کیتلی مکمل طور پر سرامک سے تیار کی گئی ہے۔ انتہائی مہارت سے تیار کی گئی یہ بے حد چھوٹی کیتلی عام بڑی کیتلیوں کی طرح اپنا کام بخوبی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسے کینز آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کی سب سے چھوٹی کیتلی کا اعزاز بھی دے دیا گیا ہے۔
لیگو بلاکس سے تخلیق کردہ''ٹرمینیٹر'' کا مجسمہ
دنیا بھر میں Terminator کردار کے مداح 1980 کی اس بلاک بسٹر فلم کو اب تک بھلا نہیں پائے ہونگے اور اب ان کے لیے ایک خوشخبری یہ ہے کہ وہ اسے اپنے گھر کی زینت بھی بنا سکتے ہیں۔Brickshel Robbed نامی ایک آرٹسٹ نے لیگوبلاکس کی مدد سے اس مشہور کردار T 800 کی تمام جزئیات کی بیحد گہرائی میں جا کر تخلیق کیا ہے۔ انتہائی مہارت سے تخلیق کیا گیا یہ لیگو بلاکس کا مجسمہ اس کردار سے جڑی تمام یادیں تازہ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
1.6 انچ اونچی نایاب بوتل ایک ملین پونڈ میں فروخت:۔
چین میں اٹھارویں صدی سے تعلق رکھنے والی ایک نایاب بوتل کو ایک ملین پونڈ میں فروخت کر دیا گیا ہے۔ اس قیمتی بوتل کو چینی شہنشاہ Qianlong کے لئے بطورِ خاص تیار کیا گیا تھا جو اسے تمباکو سونگھنے کے لئے استعمال کرتے تھے۔ اس بوتل کے دونوں جانب روایتی انداز میں نقش و نگار بنائے گئے ہیں، جس میں چینی عورت کو ننھے بچے پھلوں اور پھولوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انتظامیہ نے اس بوتل کی نیلامی سے قبل متوقع قیمت 250000 پونڈ لگائی تھی۔

Posted by Bhakkar Times on 12:07 AM. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for "دلچسپ و عجیب"

Leave a reply

Qalam Qabela