واقعہ کربلا یزیدی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ہے:اعجاز حسین جعفری
کوٹلہ جام(نامہ نگار)واقعہ کربلا یزیدی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ہے۔ محرم الحرام میں امن کو برقرار رکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت ہمیں بھائی چارے کادرس دیتی ہے محرم الحرام ہمیں امن کا درس دیتا ہے محرم الحرام کا مہینہ بہت بڑی قربانی کا مہینہ ہے ان خیالات کا اظہار اعجاز حسین جعفری ، طاہر خان بلوچ نے بھکر ٹائمز سے دوران ملاقات کیا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام بھائی چارے کا درس دیتا ہے حسینیت کو زندہ رکھنے کیلئے مسلمانوں کا اتحاد اور اتفاق نہایت ہی ضروری ہے تمام شہری محرم الحرام میں اپنے آس پاس کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اگر کوئی مشکوک شخص یا کوئی چیز نظر آئے تو فوری طورپر سیکیورٹی اہلکار کو اطلاع دیں۔ امن کی فضاء کو برقرار رکھا جائے تاکہ دشمنان اسلام کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں محرم الحرام یزیدی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اس عظیم قربانی کے مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے تمام اختلافات کو ختم کر دینا چاہیے۔
