محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے منتطمین کے لئے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی اجنبی شخص کو مجلس یا جلوس میں صرف ماتمی لباس دیکھ کر بغیر تصدیق کے شامل نہ ہونے دیا جائے
دریاخان ( بیورورپورٹ )محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے منتطمین کے لئے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی اجنبی شخص کو مجلس یا جلوس میں صرف ماتمی لباس دیکھ کر بغیر تصدیق کے شامل نہ ہونے دیا جائے ، تمام عزادران کی مکمل احترام کے ساتھ جامہ تلاشی اس طریقے سے کی جائے کہ جسم کا کوئی حصہ بغیر چیک ہوئے نہ رہے ۔ ٹوپی ، جیکٹ کوٹ وغیرہ اتار کر چیک کیا جائے، مجالس و جلوسوں میں داخل اور باہر نکلنے کا ایک ہی راستہ بنایا جائے ، مجلس گاہ کے باہر کم از کم بیس ، پچیس فٹ کا سیکورٹی زون پائپوں یا بیریئر کی مدد سے بنایا جائے جس میں چیکنگ سٹاف انتظامیہ کے علاوہ کوئی دوسرا شخص نہ ہو ، پہلی چیکنگ سیکورٹی زون کے داخلی گیٹ پر کی جائے ، کوئی نیاز سبیل وغیرہ بغیر تصدیق کے قبول نہ کی جائے ،عزاداران کو بتایا جائے کہ وہ کوئی بیگ اور سامان ساتھ لے کر نہ آئیں ، کسی قسم کا اسلحہ جلوس و مجالس میں نہ لانے دیں ۔ ان مقامات کے نزدیک ایک بغیر نمبرز اور کالے شیشے والی گاڑیوں کی اطلاع پولیس کو دیں ، روٹس پر ہر قسم کی چیکنگ کو ممکن بنایا جائے ، محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے رضاکاران کے خصوصی دستے تشکیل دیئے ہیں ، سپیشل برانچ نے صوبہ بھر کے سات ہزار رضاکاران کو سیکورٹی سوٹنگ اور جامہ تلاشی کی تربیت ضلعی انتظامیہ و پولیس کی مدد سے دی گئی ہے جو عشرہ محرم الحرام کی ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔ عاشورہ محرم کو بھی مانیٹرنگ کریں گے ۔