کینسر کامریض توجہ کامستحق

| |

بھکر(نمائندہ خصوصی )زیراعلیٰ پنجاب کے حلقہ انتخاب دریاخان کا کینسر میں مبتلا غریب شخص حکام بالا کی توجہ کی مرکز ،مقامی لیگی رہنمائوں نے نظر انداز کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بھکر کی تحصیل دریاخان کے محلہ شیخانوالا کا رہائشی محمد سلیم دو سال سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے محمد سلیم چھ بچوں کا باپ ہے اور اس کا سب سے بڑا بیٹا غلام مصطفیٰ ریڑھی لگا کر اپنااور گھروالوں کا گزربسر کرتا ہے اور کثر ایسا ہوتا ہے کہ کئی کئی دن ان کے گھر چولہا بھی نہیں جلتا ہے محمد سلیم کا کہنا ہے کہ وہ چائے کا ہوٹل چلاتا تھا کہ اچانک اس موذی مرض میں مبتلا ہوگیا جس کی وجہ سے اس کا تمام کاروبار ختم ہو گیا ہے اور اب اس کے پاس اتنے بھی پیسے نہیں ہیں کہ وہ اپنا علاج کرواسکے اور اس نے اپنے علاج کیلئے مقامی مخیرحضرات سے بھی اپیل کی لیکن کسی نے اس کی کوئی مدد نہیں کی اور اس کو وعدو ں پر ہی ٹرخاتے رہے محمد سلیم کی بیوی طاہرہ بانوکا کہنا ہے کہ وہ اپنے چھ بچوں کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہتی ہے اور مالک مکان یکم ہوتے ہی انہیں کرایہ کیلئے تنگ کرنا شروع کردیتا ہے اس کا کہنا تھا کہ اس کے پاس اتنے بھی وسائل نہیں ہے کہ وہ گھر والوں کیلئے سردی سے بچنے کیلئے بستر بنا سکے طاہرہ بانو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے ووٹرز کا خیال رکھیں اور ہماری بیت المال سے امداد کریں جبکہ محمد سلیم کے کزن محمد اقبال اور پڑوسی عصمت اللہ کا کہنا ہے کہ محمد سلیم ایک غریب شخص ہے اور ہم نے جہاں تک ہو سکی ان کی امداد کی لیکن ان کا علاج کیلئے لاکھوں روپے درکار ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جیتنے کے بعد کبھی اپنے حلقے میں نہیں آئے انہیں کیا پتا کہ ان کے ووٹرزکن مسائل سے دوچار ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجا ب اور اعلیٰ حکام سے غریب شخص کیلئے امداد کرنے کی اپیل کی ۔

Posted by Bhakkar Times on 9:59 PM. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for "کینسر کامریض توجہ کامستحق"

Leave a reply

Qalam Qabela