ورکرز ویلفیئر فنڈز کی بندش سے ملز ورکر پریشان

| |

دریاخان ( بیورورپورٹ )ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طرف سے تعلیمی فندز چیک نہ دیے جانے پر مزدوروں کے بچوں کے لئے تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوگیا ، دو سال گزر جانے کے باجود تاحال تعلیمی فنڈزکے چیک نہیں دیے گئے ہیں ، اگر ان کا اجراء نہ ہوسکا تو زیر تعلیم بچے گھر بیٹھ جائیں گے ، کیونکہ مزدور والدین تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر پارہے ہیں ، تفصیلات دریاخان کے صنعتی مزدوروں نے بتایا کہ گزشتہ دو سال سے انہیں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طرف سے تعلیمی فنڈز سے بچوں کے لئے تعلیمی چیک نہیں مل سکے ہیں ، جن کے کیس وہاں دفتر میں موجود ہیں آئے روز نیا بہانہ بنا کر ٹرخایا جارہا ہے کبھی بتایا جاتا ہے کہ وفاقی حکومت نے فنڈز جاری نہیں کئے تو کبھی کچھ تعلیمی فنڈز کے چیک نہ ملنے پر مزدور طبقہ سخت اذیت کا شکار ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں اور صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت صنعتی مزدوروں پر ترس کرتے ہوئے تعلیمی فنڈز کے چیک جاری کرائیں۔

Posted by Bhakkar Times on 11:26 PM. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for "ورکرز ویلفیئر فنڈز کی بندش سے ملز ورکر پریشان"

Leave a reply

Qalam Qabela