| |

بھکر(رپورٹ ' محمد ابوبکر قادری سے) نواسہ رسول ۖ امام عالی مقام حضرت امام حسین کی شہادت کے سلسلہ میں ملک بھر کی طرح ضلع بھکر میں بھی مختلف محافل و جلوس کاانقعاد ہوا ' شہادت امام عالی مقام کے سلسلہ میں گزشتہ روز بستی بجرانوالی میں ایک روزہ سالانہ عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس میں قرا حضرات ثناء خوان مصطفی جید علما کرام ومشائخ عظام کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان مصطفےۖ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ' پروگرام کا باقاعدہ آغاز اللہ رب العزت کی پاک کلام قرآن مجید سے ہوا ' بعدا زاں ثناء خوان مصطفیۖ محمد فیضان مہروی وہمنوا آف ڈیرہ اسماعیل خان شاعر اہل سنت حاجی نذیر احمد نذیر آف کروڑ'ملازم حسین آف ملانوالی کے علاوہ دیگر ثناء خوان مصطفے نے گلہائے عقیدت پیش کیے' بعد ازاں خطاب کا آغاز ہوا جس میں خصوصی خطاب پروفیسر مولانا شبیر احمد عثمانی آف چھینہ مولانا حافظ محمد ارشد ضیائی اور مولانا پروفیسر احمد نواز سے کیا' خطاب کرتے ہوئے علماء کرام کا کہنا تھا کہ نواسہ رسولۖ امام عالی مقام نے اپنے اہل وعیال کی قربانی دے کر یہ ثابت کردیا کہ بعض مقاصد عظیم تر ہوتے ہیں اور ان کی خاطر سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے اس موقع پر نقابت کے فرائض محمد ابوبکر قادری نے سرانجام دیئے جاب کہ منتظمین میں حاجی سیف اللہ بلوچ اورحاجی مشتاق خان بلوچ شامل ہیں ' اسی طرح گزشتہ روز جامع مسجد غوثیہ رضویہ چھینہ شہر میں ایک سالانہ عظیم الشان جلسہ کا انعقاد ہوا پروگرام کا باقاعدہ آغاز اللہ پارک کی لاریب کتاب قرآن مجید سے ہوا ' بعدازاں شاعر اہل سنت محمد امیر احمد ' شاعر اہل سنت محمد یعقوب نادان ملک عبد الخالق اور ملک محمداسلم چھینہ نے نذرنہ عقیدت پیش کیے' اس موقع پر نقابت کے فرائض محمد ابوبکر قادری نے سرانجام دیئے' بعد ازاں خصوصی خطاب علامہ مولانا بشیر باروی مولانا محمد اسحاق باروی او علامہ مولانا محمد عاشق قادری سے کیا' خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے کہا کہ حضرت امام حسین اگر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تو مکہ سے بڑھ کر کون سا مرکز تھا جہاں پوری دنیا سے حج کیلئے آئے ہوئے تمام اہل اسلام ان کی بیعت کرتے اس موقع پر جلسہ کی نگرانی قاری غلام قاسم الحسنی نے کی 'ا س طرح گزشتہ 10محرم الحرام کو جامع مسجد جعفر شاہ میں ایک روزہ سالانہ عظیم الشان جلسہ کا انعقاد ہوا جلسہ کا باقاعدہ آغاز اللہ پاک کی بابرکت کلام قرآن کریم سے ہوا بعد ازاں شاعر اہل سنت حاجی اللہ ڈتہ آف جھنگ نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے' اس موقع پر خصوصی خطاب پیر طریقت صاحبزادہ محمد منصور سلطان القادری مولانا مفتی محمد بخش فیضی نے کیا ' خطاب کرتے ہوئے علما کرام نیکہا کہ دین اسلام کیلئے نواسہ رسولۖ امام عالی مقام حضرت امام حسین نے لا ذوال قربانیاں دیں اور محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں امن وامان بھائی چارہ کادرس دیتا ہے ' بعد ازاں ثناء خوان مصطفیۖ شاعر اہل سنت محمد امیر احمد امیر سواگ آف مظفر گڑھ اورثناء خوان مصطفے ملازم حسین آف ملانوالی نے گلہائے عقیدت پیش کیے' بعد ازاں خصوصی مناظر اعظم مولانا مفتی محمد شوکت علی سیالوی آف خانیوال اور علامہ مولانا حافظ محمد ارشد ضیائی آف جھوک سامٹیہ نے کیا' نواسہ رسولۖامام عالی مقام حضرت امام حسین کی شہادت مبارکہ پرروشنی ڈالتے ہوئے علما کرام نے کہا کہ باہمی اتحاد و اخوت وبھائی چارے سے ہی اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام نے اپنا سب کچھ لٹا کر ہمارا مذہب اسلام حاصل کیا اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد ابوبکر قادری نے سرانجام دیئے' جب کہ منتظمین میں مولانا غلام قاسم الحسنی اورمحمد اعجاز زرگر شامل تھے۔ اسی طرح گزشتہ 10محرم الحرام کو بمقام بھرمی نواب میں سالانہ عظیم الشان ایک روزہ جلسہ کا انعقاد ہوا جس میں ثناء خوان مصطفے ملک محمد اسلم چھینہ شاعر اہل سنت محمد یعقوب نادان آف شجاع آباد اورملک عبد الخالق نعیمی قادری آف ملتان نے گلہائے عقیدت پیش کیا' بعد میں خصوصی خطاب علامہ عاشق حسین قادری آف ملتان علامہ مولانا حسین احمد مدنی آف چوک منڈا اور علامہ مولانا قاری غلام قاسم الحسنی نے کیا ' جلسہ میں کثیر تعداد میں عاشقان مصطفیۖ نے شرکت کی ' جلسہ کی نگرانی غلام اکبر خان ڈھانڈلہ نے کی ' اس طرح گزشتہ 10محرم الحرام کو مدرسہ غوثیہ مہریہ عنایت آباد میں ایک روزہ سالانہ عظیم الشان جلسہ کاانعقاد ہوا جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک کی لاریب کتاب قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عبد الغفار مدرس غوثیہ مہریہ عنایت آباد نے حاصل کی بعدازاں ثناء خوان مصطفی شاعر اہل سنت غلام فرید چشتی آف لیہ نے نذرانہ عقیدت پیش کئے بعد میں خصوصی خطاب علامہ مولانا مفتی محمد احمد سعیدی آف بہاولپور علامہ مولانا حافظ محمد رمضان آف کوٹ سلطان اور علامہ مولانا حافظ محمدشاہ نواز نے فلسفہ حسینی پر روشنی ڈالی ' اس موقع پر نقابت کے فرائض حافظ محمدذوالفقار نے سرانجام دیئے جب کہ منتظمین میں حافظ محمد اکرم مہروی ناظم اعلیٰ مدرسہ غوثیہ مہریہ عنایت آباد شامل ہیں 'تمام پروگرامز کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا اور پورے عالم اسلام کیلئے دعائیں مانگی گئیں ' بعد ازاں لنگر بھی تقسیم کیا گیا

Posted by Bhakkar Times on 9:34 PM. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Feel free to leave a response

0 comments for " "

Leave a reply

Qalam Qabela